(ایجنسیز)
سعودی عرب کی 35 سالہ الحنادی الہندی نامی خاتون کو سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
الحنادی سر پر اسکارف پہن کر سعودی عرب کی مقامی ایئرلائن کے چھوٹے بڑے جہاز اڑائیں گی۔
انھوں نے اپنے کیرئر کا آغاز 2004ء میں کیا تھا جبکہ کچھ روز قبل ایک سولو فلائٹ اڑانے کے مظاہرے کے بعد انھیں اب باقاعدہ خاتون پائلٹ کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔
سعودیہ کی 'پرنس
الولید بن طلال' نامی ایئرلائن کی جانب سے الحنادی کو باقاعدہ پائلٹ کی ملازمت دی گئی ہے جس کے بعد الحنادی سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہیں۔
الحنادی کا کہنا ہے کہ ملک کی پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد وہ فخر محسوس کررہی ہیں کہ انھوں نے اس شعبے کو چنا۔
'عرب نیوز' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الحنادی نے کہا ہے کہ پہلی فلائٹ اڑانے کے بعد وہ دنیا بھر میں ایک مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔